بلوچستان میں دہشتگردی کون پھیلا رہا ہے؟ان کارروائیوں میں کس کا ہاتھ ہے؟زیادہ پرانی بات نہیں جب بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کر کے پاکستان میں مداخلت کا اعتراف کیا تھا۔
پاکستان کے دل کی دھڑکن بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگرد سرگرم ہوگئے ہیں،سوال یہ ہے کہ اندر موجود دشمنوں نے کوئٹہ کو زخمی کیا یا باہر بیٹھے کسی دشمن نے دہشت گردی کی ڈوریں ہلائیں؟
نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ تو جلد سامنے آ جائے گا لیکن بلوچستان میں بھارتی جارجیت خارج از امکان نہیں،بلوچستان کے دہشتگردی کے تانے بانے سیدھا دلی سے جا ملتے ہیں ۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سرگرمیوں نے بھی بھارتی دخل اندازی کا پردہ چاک کیا،وزیراعظم مودی کی تقریر میں بلوچستان کا ذکرپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں تو اورکیا تھا۔
اس سے پہلے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی دہشتگردی کا جواب دہشت گردی سے دینے کا زہر اگلا تھا اور متنازع بیان دے کر دنیا کو یہ بتادیا تھا کہ دہشتگردی کو فروغ دے کون رہا ہے۔