اسلام آباد(ویب ڈیسک ) بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس جاری ہے،اجلاس میں میں عسکری قیادت، وزیر خارجہ ، وزیر دفاع شریک ہیں ۔بھارتی طیاروں کی دراندازی کے بعد کی صورتحال پروزیرخارجہ کی جانب سے بریفنگ دی جا رہی ہے۔تفصیالت کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دراندازی پروزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں جاری ہے، اجلاس میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر شریک ہیں ۔بھارتی طیاروں کی دراندازی کے بعد کی صورتحال پروزیرخارجہ کی جانب سے بریفنگ دی جا رہی ہےخیال رہے تفصیلات کے مطابق بھارت نے آج علی الصبح پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ اس حوالے سے بھارتی فضائیہ کے حکام نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی طیارے انبالہ ائیر بیس سے اڑے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام نے دعویٰ کیا کہ بھارتی طیاروں نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کیے بغیر اہداف کو نشانہ بنایا۔بھارتی فضائیہ کے حکام نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی کارروائی تین منٹ پر محیط تھی ۔ یاد رہے کہ آج صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔ علی الصبح ابتدائی ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔جس کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔بعدازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر مذکورہ مقام کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔