جدہ (ویب ڈیسک) شاید آپ یہ بات جان کر اس پر یقین نہ کریں کہ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے اہل خانہ طبعی اور عام زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ محمد بن سلمان نے غیر ملکی صحافیوں کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا ۔۔۔ میرے اہل خانہ نمایاں ہونے کو پسند نہیں کرتے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں ہونا چاہتے ۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے غیرملکی دوروں میں انہیں اپنے ساتھ نہیں لاتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات فرانسیسی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنےل خانہ کو اپنے ساتھکیوں نہیں لاتے۔ ولی عہد نے کہا کہ گھر میں میری اہلیہ اور 4بچے ہیں۔ میں اس بات کا خواہش مند ہوں کہ آج جس منصب پر ہوں اس کی وجہ سے ان کی زندگی متاثر نہ ہو۔ میں اور میری اہلیہ چاہتے ہیں کہ بچے طبعی زندگی گزاریں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو نمایاں نہیں کرنا چاہتے۔ یاد رہے کہ سرکاری سطح پر محمد بن سلمان کو کبھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں دیکھا گیا اگرچہ انکی اہلیہ اور بچوں کی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں (ش س م)