پشاور: پاکستان تحریک انصاف حالیہ الیکشن میں ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ۔ پارٹی کی کامیابی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے جن میں سے ایک مومنہ باسط بھی ہیں جو پی ٹی آئی ہزارہ ریجن کی صدر ہیں اور مخصوص نشستوں پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی کم عمر ترین رکن اسمبلی منتخب ہونے جارہی ہیں۔























