کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ادھیڑ عمر شخص پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں پر سنگین ترین الزامات عائد کر رہاہے اور اس نے اپنا تعارف سرکاری ملازم کے طور پر کروایا ہے تاہم انہوں نے اپنی ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری سے اس کے خلاف نوٹس لینے کی درخواست بھی کی ہے۔
ویڈیو پیغام میں اس شخص کا کہنا تھا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے ایک بات کہنا چاہتاہوں وہ شائد اس بات کو مذاق سمجھیں گے لیکن سو فیصد سنجیدہ ہوں، میں 1993 سے لوکل گورنمنٹ سندھ میں نوکری کررہا ہوں، بلاول صاحب سے میرا یہ سوال ہے کہ آپ کے وزیر آغا سراج درانی، شرجیل میمن، جعفر خواجہ، سکھر سے سید ناصر شاہ جو کہ باتھ روم سے تولیہ باندھ کر رشوت لینے کیلئے باہر نکل آتا ہے، 50 لاکھ روپے پوسٹنگ کے، 30 لاکھ ماہانہ مانگتے ہیں ، جو آفیسری پچاس لاکھ روپے دے کر پوسٹنگ پر جائے گا تو وہ سب سے پہلے ایک کروڑ نکالے گا ، تیس لاکھ روپے ماہانہ دے گا تو تیس لاکھ اپنے لیے نکالے گا۔ بلاول صاحب بتائیں کہ کرپشن کیسے ختم ہو گی ،کراچی کی صفائی کیسے ہوگی، کیسے ترقی ہوگی، ذرا اپنے منسٹرز سے پوچھیں، آغا سراج دررانی کا ایک ایک حساب میرے پاس ہے، پے آرڈر اور چیک میرے پاس موجود ہیں، جعفر خواجہ نے مجھے اغواء کیا اس کے خلاف میں نے مقدمہ درج کروایا ہے، شرجیل میمن کے پیسے بھی جعفر خواجہ ہی لیتا تھا، جس کو آپ سونے کے تاج پہنا رہے ہیں اس کے خلاف دبئی میں قحبہ خانے کا کیس ہے۔
اس شخص کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب اپنے والد سے پوچھیں میں پہلے ہی 2014 میں استعفیٰ دے چکا ہوں، اگر ہمت ہے تومیرا استعفیٰ منظور کریں، میرے خلاف 14 انکوائریاں ہوئی لیکن میں سب میں کلئیر ہوا، بلاول اگر آپ سچے پاکستانی ہیں اور سچے پیپلز پارٹی کے بندے ہیں تو آپ آغا سراج درانی سے پوچھیں کہ اس کے گھر کو گڑھی یاسین میں آگ کیسے لگی، وہاں پر اٹالین ٹائلز لگائی گئیں اور اربوں ڈالر اس گھر میں پڑے تھے اور معلوم نہیں کہ کیا کیا تھا جو کہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو صاحب اپنی پارٹی کو سنبھالیں، راجہ رزاق کو میں جانتا تھا، آپ نہیں جانتے، میرے ساتھ پان کی تھیلیاں بیچتا تھا، آج راجہ ریاض اربوں پتی ہے، کہاں سے پیسہ آیا، پورا ملیر بیچ دیا ، بلاول صاحب میرا خدا گواہ ہے، آج کے بعد آپ کو ایک سیٹ بھی نہیں ملنی ہے، ساجد جوکی، کنگ بلوچ بھی گیا، یہ سیٹیں ن لیگ والے لیں گے، ہم تو اقلیت میں گئے، ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ اس شخص کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں بینظیر کی شادی میں شریک تھا، جب آپ کی والدہ کی شادی ہو ئی تو ہم ٹرک کرائے پر لے کر گئے تھے، میں سچا جیالہ ہوں، اگر بلاول صاحب آپ بھٹو بنو گے تو ملک ترقی کرے گا اور اگر زرداری بنو گے تو گئی بھینس پانی میں۔