جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال جون میں سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملی ہے ، لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوں گے 26 سالہ ریما الجفالی جو کار ریسر بن چکی ہے ، اکتوبر 2018ء میں اس نے ایم آر ایف چیلنج میں حصہ لیا اور پہلی سعودی خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تفصیلات کے مطابق 26 سالہ ریما الجفالی ہے ، جو کار ریسر بن چکی ہے ، اکتوبر 2018ء میں اس نے ایم آر ایف چیلنج میں حصہ لیا اور کسی بھی کار ریسنگ کے عالمی مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ، ریما الجفالی کا تعلق بنیادی طور پر جدہ سے ہے ، انہوں نے اپنی تعلیم بیرون ملک مکمل کی اور پھر واپس اپنے ملک چلی گئیں ، ریما الجفالی کا کہنا ہے ، کہ میں نے ریسنگ بہت دیر میں شروع کی ، جس کی وجہ یہ تھی کہ میں پہلے اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی تھی ، تاہم کاریں اور ان کی ریسنگ کے مقابلے شروع سے ہی مجھے بے حد پسند تھے ، شروع میں تو میں انہیں ٹی وی پر دیکھ کر ہی دل بہلا لیتی تھی ، لیکن پھر ایک وقت ایسا آیا جب مجھے لگا کہ اب میں خود کار ریسر بنے بغیر نہیں رہ سکتی ، تب میں نے کار ریسنگ شروع کر دی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی ریس میں جی ٹی 86 کار چلائی ، یہ مقابلہ ابوظہبی میں ہوا تھا ، جس میں اپنی کارکردگی سے میں بہت خوش تھی ، چند ماہ بعد ہی گزشتہ سال دسمبر میں اپنی زندگی کی پہلی ریس جیت لی ، میری کہانی اس حوالے سے بہت مضحکہ خیز سی لگتی ہے کہ میں نے اتنی جلدی کار ریسنگ میں ایسی کامیابی حاصل کر لی ہیں ، جو کئی ڈرائیور سالہا سال میں نہیں کر پاتے۔