واشنگٹن(ویب ڈیسک)آپ لوگ منفی درجہ حرارت سے خوف نہ کھائيں۔ موسم سرما ميں بھی اچھا وقت گزارا جا سکتا ہے۔ سردی سے بہت لوگ ڈرتے ہیں مگر آپ لوگ منفی درجہ حرارت پر بنے ان ہوٹلس کو دیکھ کر سردی بھول جائیں گے۔ دنیا میں ایسی جگہ بھی موجود ہیں جو آپ تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔1- آئس ہوٹل: يوکاسياروی، سويڈن۔۔۔ آرکٹک سرکل سے تقريباً دو سو کلوميٹر شمال کی طرف واقع سويڈن کے چھوٹے سے گاؤں يوکاسياروی ميں قائم آئس ہوٹل اپنی مثال آپ ہے۔ يہ ہوٹل برف سے بنا ہوا ہے اور پچھلے پچيس سال سے اس کے ليے برف بنانے کے لیے ايک قريبی دريا کا پانی استعمال ہو رہا ہے۔ ہر سال فنکار اس ہوٹل اور اس ميں مہمانوں کے ليے موجود کمروں کو نئی شکل ديتے ہيں اور اپريل ميں ہر چيز پگھل جاتی ہے۔ اور پھر موسم سرما ميں اس کی بنياد رکھی جاتی ہے۔
2- آرکٹک ٹری ہاؤس: رووانی اے می، فن لينڈ۔۔۔ فن لينڈ کا چھوٹا سا شہر رووانی اے می سينٹا کلاؤز کے ليے معروف ہے۔ ويسے تو اس شہر ميں سياحوں کے ليے کئی ہوٹل موجود ہيں ليکن آرکٹک ٹری ہاؤس ہوٹل ذرا الگ ہی دکھتا ہے۔ اس کی خاص بات يہ ہے کہ ’ارورا بوليرس‘ يا شمال کی رنگا رنگ آسمانی روشنياں ديکھنے کے ليے يہ بہترين جگہ ہے۔
3- سورسنيوا اگلو ہوٹل: آلٹا، ناروے
ناروے کی شمالی پٹی پر آبادی کم ہے۔ يہيں پر آلٹا کا ايک گاؤں بھی موجود ہے۔ يہاں ہر سال شہر کے داخلی راستے پر ايک آئس ہوٹل تعمير کيا جاتا ہے۔ اس ہوٹل کو بھی ’ارورا بوليرس‘ ديکھنے کے ليے بہترين جگہ قرار ديا جاتا ہے۔
4- ہوٹل آرکٹک: الوليساٹ، ڈنمارک
گرين لينڈ جغرافيائی لحاظ سے تو شمالی امريکا ميں ہے ليکن يہ ڈنمارک کا حصہ ہے۔ يہی وجہ ہے کہ ڈنمارک کا سب سے زيادہ شمالی ميں واقع فور اسٹار ہوٹل آرکٹک سرکل پر قائم ہے۔ اس مقام سے مہمان عالمی ثقافتی ورثے ميں شامل ’ Ilulissat Icefjord‘ نامی گليشيئر بھی ديکھ سکتے ہيں۔ گليشيئر کو قريب سے ديکھنے کے ليے پانچ اگلو بھی موجود ہيں۔
5- اگلو وليج: زرماٹ، سوئٹزرلينڈ
سوئس ايلپس ميں دو ہزار سات سو ميٹر کی بلندی پر احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ يہيں پر قائم ہے اگلو وليج۔ اگلو کے اندر بھی درجہ حرارت اکثر منفی ڈگری سينی گريڈ تک پہنچ جاتے ہيں ليکن گرم پانی والا ورل پول ايسے حالات ميں ايک بڑا ہی منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے۔
6- شيلے گرينڈ فلوہ: نيسل وينگل، آسٹريا
سکون بہت مزيدار ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر آلگاؤ ايلپس کی آغوش ميں ايک شيلے ميں ہو۔ يہ شيلے تيرول کی ٹين ہائمر ويلی ميں گيارہ سو ميٹر کی بلندی پر قائم ہيں۔ ايک بہترين باورچی مہمانوں کو مزيدار مقامی پکوان بنا پر پيش کرتا ہے۔ آس پاس اسکی کے کھيل سے لطف اندوز ہونے کے بھی کئی مواقع ہيں۔
7- اسکی رزورٹ 1950: ليس آرکس، فرانس
ليس آرکس فرانسيسی ايلپس ميں واقع ايک بہترين اسکی رزورٹ ہے، جو موں بلانک نامی پہاڑی کے عين سامنے واقع ہے۔ يہاں بہترين لگژری اپارٹمنٹس موجود ہيں اور وہاں کا ريستوران بھی انتہائی اعلی معيار کا ہے۔
8- زولرنگ ہوف: رانٹم آن سلٹ، جرمنیجب جرمنی کے شمالی علاقے سلٹ ميں سردی کی لہر زوروں پر ہوتی ہے۔ اسی وقت زولرنگ ہوف مں گہما گہمی کا وقت ہوتا ہے۔ يہ فائيو اسٹار ہوٹل سياحوں کو موسم سرما ميں بھی لطف اندوز ہونے کا ايک بہترين موقع فراہم کرتا ہے۔
9- زيرو ريئل اسٹيٹ: ٹوگنبرگ، سوئٹزرلينڈ
اس ہوٹل کی خصوصيت يہ ہے کہ یہ صرف ايک کمرے پر مشتمل ہے۔ نہ کوئی چھت، نہ ديواريں۔ بس بارہ سو بيس ميٹر کی بلندی پر ايک بيڈ جس پر ليٹ کر آسمان کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ يہ زيورخ کے قريب ہے۔ ہاں، يہ نہ بھوليے کہ اس ہوٹل ميں مہمان کے طور پر رکنے پر آپ کو ايک ذاتی باورچی بھی ملے گا، يعنی آپ کی مرضی کا کھانا۔ ليکن يہاں شايد سرديوں ميں جانا مناسب نہ ہو۔