لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما زکریا بٹ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں زکریا بٹ نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک افطار تقریب میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے خصوصی ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ زکریا بٹ پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگی ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستانکے غیور عوام کی پارٹی ہے جو عام انتخابات میں کامیاب ہو کر مرکزسمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی انشا ء اللہ الیکشن 2018ء میں ملک کے کونے کونے سے شیر کی دھاڑ سنائی دے گی اورمسلم لیگ (ن) مخالف قوتوں کے سارے کے سارے عزائم خاک میں مل جائیں گے اگلا الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) کا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت روز اول سے ملک میں امن کی بحالی اورترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے آج پاکستان تقریباًدہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے جس کا مکمل کریڈٹ نواز شریف اورمسلم لیگ (ن) کی حکومت اورافواج پاکستان کو جاتا ہے جبکہ عوامی سپورٹ بھی زبردست رہی ،شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو لاہور سے کچھ نہیں ملے گا کپتان لاہور فتح کرنے کے چکر میںکے پی کے بھی گنوا بیٹھیں گے اوران کا وزیراعظم بننے کا خواب کسی صورت پورا نہیں ہوگا وہ ہمیشہ سے خواب دیکھتے آئے ہیںاوردیکھتے ہی رہیں گے کسی کے خوابوں پر کوئی پابند ی نہیں کے پی کے میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی خیبر پختوانخوہ میں کچھ نہیں بدلہ نہ کوئی نئی یونیورسٹی بنی نہ کوئی سکول اورنہ کوئی ہسپتال بس نعرے ہی نعرے سننے کو ملے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پورے ملک میں بنے گی اورتبدیلی ہم لے کر آئیں گے۔