ٹلیکم نامی کلر وہیل نے دو ہزار دس میں شو کے دوران اپنی ٹرینر کو پانی میں کھینچ کر پٹخ پٹخ کر اس کی جان لے لی تھی
اورلینڈو: امریکا کے شہر اورلینڈو میں دو ہزار دس میں اپنی ٹرینر کو ہلاک کرنے والی اورکا وہیل بیماری کے باعث ہلاک ہو گئی ۔ سی ورلڈ کے ایک بیان کے مطابق ٹلیکم نامی کلر وہیل اورکا گزشتہ ایک برس سے مختلف بیماروں میں مبتلا رہی ۔ اس کی عمر چھتیس برس تھی ، ٹلیکم دو ہزار دس میں دنیا بھر میں مشہور ہوئی جب اس نے اپنی ٹرینر ڈان برینچو کو ایک شو کے دوران بالوں سے پکڑ کر پانی میں گھسیٹ لیا اور اسے مار مار کر ہلاک کر دیا ۔ ڈان کی موت کے بعد خطرناک جانوروں کے ساتھ شو کرنے قوانین تبدیل کئے گئے ۔ اس واقعے پر بلیک فش کے نام سے ایک ڈاکومینٹری فلم بھی بنائی گئی ۔