سلام آباد (ویب ڈیسک) جمعہ مری نے ایک بیان میں کہاہے کہ قونصلیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈاسلم اچھو کو ’’را‘‘ نے مروایاہے ۔ بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ کے ایک اداریے میں اوورسیز پاکستانی بلوچ یونیٹی کے بانی ڈاکٹر جمعہ خان مری نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ’’را‘‘ بلوچستانمیں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینے کیلئے وہاں گمراہ شہریوں کو پاکستان میں انتشار کیلئے استعمال کرتی ہے اور بھارتی میں تربیت کی فراہمی کے بعد انہیں اپنے مقاصد کے لیے پاکستان کے مختلف حصوں میں بھیج دیا جاتا ہے ۔ ان گمراہ افراد سے اپنے مقصد حاصل کرنے کے بعد بھارتی حکومت اور ادارے خود کو ان سے دور رکھنے کے لیے انہیں افغانستان بھجوا دیتے ہیں جہاں انہیں دہشتگردی کے کسی نہ کسی واقعے میں مروا دیا جاتا ہے ۔