لاہور (ویب ڈیسک)خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہاہے کہ ان کا سوشل میڈیا کاکو ئی بھی اکاونٹ نہیں ہے اور وہ نہ ہی سوشل میڈیا اکاونٹ استعمال کرتی ہیں ۔ عمران خان کو رب کا عشق اور انہوں نے مجھے انسانیت کی خدمت سکھائی ، ہم دونوں میں ایک دوسرے کی وجہ سے تبدیلی آئی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اول کا کہناتھا کہ مجھ سے ملنے والوں کا مقصد دراصل عمران خان سے ملاقات کا ہوتاہے ، خان صاحب بہت ہی سادہ انسان ہیں وہ کپڑوں کے معاملے میں کوئی پرواہ نہیں کرتے ہیں ،عمران خان کی خواہش ہے کہ میں ملک کیلئے کچھ کرجائوں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس ملک کے غریبوں کیلئے وہ کچھ کر سکیں ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی تقدیر عمران خان ہی بدلیں گے ،کوئی ایسا انسا ن نہیں جو عمران خان کی برائی کر سکے ۔ بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ شادی کے بعد پتا چلا کہ صر ف عبادت کافی نہیں لوگوں کی خدمت بھی ضروری ہے ، عمران خان سے شادی کے بعد ہم دونوں کی زندگی ہی بدل گئی ۔
ان کا کہناتھا کہ زندگی میں عمران خان جیسا سادہ انسان نہیں دیکھاہے ، عمران خان سادہ اور صاف قسم کے انسان ہیں ، ان میں کسی قسم کی کوئی لالچ نہیں ہے ، جس انسان میں لالچ نہیں وہ انسان کامیاب ہے ، قوم کو ایسا لیڈر ملاہے جس کو دنیا کی کسی چیز کا کوئی لالچ نہیں ہے ، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے عمران خان جیسا لیڈر ملاہے اور غریب لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔