صندل خٹک کیخلاف تحقیقات کس شخصیت کی درخواست پر ہو رہی ہیں؟ اہم انکشاف
لاہور (ویب ڈیسک) صندل خٹک کیخلاف تحقیقات کس شخصیت کی درخواست پر ہو رہی ہیں؟ اہم انکشاف۔ ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے۔ ایف آئی اے انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے حریم شاہ اور صندل خٹک پر لگے الزامات
سے متعلق جواب جمع کروایا جس کے مطابق اینکر مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی تھی۔ مبشر لقمان نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ نے شوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں۔ اینکر نے اپنی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ دونوں خواتین نے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے۔
عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس دائر مبشر لقمان کی درخواست میں دونوں خواتین کیخلاف انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں خواتین کو شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ صندل ختک اور حریم شاہ کو 5 مرتبہ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گیے لیکن دونوں خواتین کبھی پیش نہیں ہوئیں۔
ائیرلائن نے خاتون کا زبردستی ایسا ٹیسٹ لے لیا کہ جان کر خواتین بھی فضائی سفر کرنے سے کترائیں گی
انسپکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین سمیت انکی فیملی کے کسی ممبر کو بھی ہراساں نہیں کیا جب کہ دونوں خواتین کو بلانے کا مقصد میرٹ پر سن کر فیصلہ کرنا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے استدعا کی کہ صندل خٹک کی جانب سے دائر درخواست کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کیخلاف ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی درخواست پر سماعت کرنے والا جج تبدیل کردیا گیا ،معاملہ فاضل جج امجد علی شاہ سے ایڈشنل سیشن جج مصباح خان کے پاس بھجوا دیا گیا ہے جو کیس کی اگلی سماعت کریں گے۔