اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ہم کورونا سے تھک سکتے ہیں لیکن کورونا ہم سے نہیں۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈ روس نے کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد خبر دار کرتے ہوئے کہی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف کورونا سے لڑ کر بیمار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عام افراد پر زور دیا ہے کہ سائنس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے متنبیہ کیا ہے کہ لاعلمی اور بے احتیاطی ہمیں کورونا میں مبتلا کرسکتی ہے۔ واضح رہےکہ ٹیڈ روس نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کورونا پر قابو پانے میں تعاون کریں گے