counter easy hit

داعش کو خطے میں کون لایا؟ روس نے ساری صورتحال واضح کر دی۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کادورہ امریکا بہت اہمیت کاحامل ہے، دنیا وزیراعظم عمران خان کو سننا چاہتی ہے ، القاعدہ کو امریکا ہی لایا تھا۔تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نےعمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا کہاقوام متحدہ میں دنیا بھر سے رہنما ایک جگہ جمع ہیں، وزیراعظم کادورہ بہت اہمیت کاحامل ہے، دنیا وزیراعظم عمران خان کو سننا چاہتی ہے۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ القاعدہ کوامریکاہی لایاتھا داعش کوخطےمیں کون لایا، روس بتا چکا ہے۔ امریکیوں کوحقیقت وقت کےساتھ بتانا ہوگی۔سابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکاکاکردار ہمیشہ دہرا رہا ہے، امریکااپنےمفادات کیلئےکام کرتاہے، مودی کے جلسے کو ٹرمپ نے الیکشن کیلئے استعمال کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو ثالثی میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملاقات ہوئی ، جس میں افغانستان کی صورتحال ، بھارت اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربات چیت ہوئی۔امریکی صدرنےمسئلہ کشمیرپرایک مرتبہ پھرثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا میں اپنی ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں، اگرمیری پیشکش سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیارہوں۔اس سے قبل عمران خان نیو یارک میں فارن ریلیشن کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کا دہشت گردی کی جنگ کا حصہ بننا تاریخی غلطی تھی، 2008 میں امریکا آ کر کہا تھا افغانستان کا کوئی جنگی حل نہیں، امریکا کو افغانستان میں امن کے لیے اپنی فوج نکالنا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، طالبان اور افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ تجارت کو بھی مزید بڑھایا جائے گا۔امریکی صدر نے ثالثی سے متعلق سوال پر کہا کہ میں اپنی پیش کش پر قایم ہوں، اگر میری پیش کش سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، کئی اہم معاملات میں ثالثی کی، جب بھی ثالثی کی ہمیشہ کام یاب رہا ہوں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور مودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، عمران خان پر بہت اعتماد کرتا ہوں، پاکستان کے عوام پر اعتماد ہے، ان کی پاکستان میں بہت عزت ہے، وہ بہترین وزیر اعظم اور اچھے دوست ہیں، عظیم لیڈر ہیں اور بڑے کام کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ امریکی صدر سے افغانستان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو ہوئی، ٹرمپ دنیا کے سب سے طاقت ور ملک کے سربراہ ہیں، ہم خطے کو جنگ کی آگ سے بچانے کے لیے امریکا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ ثالثی کی پیش کش کرتے ہیں، اور بھارت فرار ہوتا ہے، امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر مزید بات چیت کریں گے۔

WHO, TOOK DAESH, TO, THE, REGION, RUSSIA, EXPLORED, THE, FACT, ON, INTERNATIONAL, FORUM

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website