counter easy hit

محدود وقتی دوڑ نہیں بلکہ میراتھون ہے, کرونا وبا کا خاتمہ ابھی بہت دور, عالمی ادارہ صحت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک بار پھر انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی وبا کے جاری رہنے سے متعلق انتباہی پیغام میں کہا ہے کہ تمام ممالک ذمے داری کا احساس کریں اور عوام کی صحت کا جامع طریقہ اپنائیں۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا، ادارے کے مشوروں کو اہمیت دینا چاہیے، یہ ادارہ سائنس اور ثبوت کی بنیاد پر بات کرتا ہے، کرونا وبا کا خاتمہ ابھی دور ہے، اس لیے تمام ممالک اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ ایک ہفتہ قبل بھی عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کیا تھا کہ کرونا وبا کے حوالے سے بدترین وقت ابھی نہیں آیا، بلکہ آنے والا ہے، ساری دنیا کو متحدہ ہو کر اس وائرس سے لڑنا ہوگا، ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات نہیں سمجھ رہے ہیں کہ کرونا ایک حقیقت ہے۔ ادارے کے سربراہ نے کہا کہ کرونا وائرس 100 سال کے دوران پہلی بار آیا ہے، 1918 میں انفلوئنزہ سے 10 کروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے، اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر کا طریقہ اپنانا ہوگا۔ گزشتہ ماہ بھی ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کے طویل عرصے تک اثرات کے حوالے سے خبردار کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website