لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا تعلق کشمیری خاندان سے تھا جبکہ انکی پیدائش 1950ء میں لاہور میں ڈاکٹر محمد حفیظ کے ہاں ہوئی۔ وہ مشہورِ زمانہ گاما پہلوان کی نواسی تھیں۔کلثوم نواز کی شادی 1971ء میں ہوئی
اور وہ عمر میں نواز شریف سے ایک برس چھوٹی تھی ۔جبکہ دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کے لیے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی آمد اور تعزیت جاری ہے جب کہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان سے تعزیت کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا۔کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کے گزشتہ روز لندن میں انتقال کے بعد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ خصوصی طیارے میں گزشتہ رات لاہور پہنچے اور اب اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں موجود ہیں۔نواز شریف، مریم اور صفدر کی پیرول پر رہائی تین روز بڑھانے کا فیصلہ اس موقع پر جاتی امراء کی سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ ٹریفک کی روانی کے لیے وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔نواز شریف سے تعزیت کے لیے سینیٹر آصف کرمانی، سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی اور دیگر لیگی رہنما جاتی امرا آئے۔نوازشریف کی طبعیت خراب دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے باعث تعزیت کے لیے آنے والے افراد ان سے نہیں مل سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں سے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور آصف کرمانی ملاقات کررہے ہیں۔