ابو ظہبی (ویب ڈیسک) ابو ظہبی میں ایک خاتون نے پاکستانی سیکیورٹی گارڈسے شکایت کی کہ اسکے ساتھ کام کرنے والا ایک شخص اسے چھیڑتاہے اور اسکا پیچھا کر تا ہے۔اس بات پر پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے چھیڑنے والے شخص کو سمجھایا کہ وہ عورتوں کے بارے میں اپنا رویہ بہتر کرے ۔
اگلے دن وہ شخص ایک چاقو چھپا کر دفتر آیا اور شکا یت کرنی والی عورت پر چاقو سے حملہ کر دیا۔اس عورت کو بچانے کیلئے پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے مداخلت کی تو اس شخص نے عورت کو چھوڑ کر پاکستانی سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کر دیا اور اس کے سینے اور پیٹ میں چاقو کے دو زوردار وار کئے۔ چاقو کے وارسے پاکستانی سیکیورٹی گارڈ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پشاور پولیس نے غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ایس پی صدرڈویژن صاحبزادہ سجاد کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر شیخان میں غیرت کے نام پر چودہ سالہ لڑکی اور پچیس سالہ لڑکے کو گزشتہ ہفتے قتل کیا گیا تھا ،جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزموں کو ٹریس کرنےکے بعد گرفتار کیا گیا۔ایس پی کا کہنا تھاکہ قتل میں ملوث لڑکی کے بھائی رضوان اور چچازاد جہانگیر نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے ملزموں کی گرفتاری پر ایس پی صدر اور ٹیم میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کے لیے نقد انعامات اور توصیفی اسنداد دینے کا اعلان کیا۔