بلوم برگ کے تازہ سروے میں ہلری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک بار پھر 3پوائنٹس آگے نکل گئیں ہیں۔ تازہ سروے کے مطابق انتخابی معرکے سے ایک روز قبل ہلری کو 44فیصد اور ٹرمپ کو 41فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے۔
سروے کے مطابق ہلری کی جماعت ڈیموکریٹ کو ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے مقابلے میں خواتین، سیاہ فام، ہسپانویوں اور نوجوانوں کی زیادہ حمایت حاصل ہے۔