واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور ٹرمپ آج وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کریں گے ،ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور ٹرمپ میں آج وائٹ ہاﺅس میں ملاقات ہوگی، ٹرمپ وزیر اعظم عمران خان کا وائٹ ہاﺅس میں استقبال کریں گے ، اس موقع پر دونوں رہنماﺅں تحائف کا تبادلہ ہوگا اور دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائیگا ۔ واضح کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز امریکہ پہنچے ، واشنگٹن پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، عمران خان کے استقبال کیلئے واشنگٹن کی سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے قومی اور پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ، لوگ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اور ڈھول بجا کر وزیر اعظم کوخوش آمدید کہا گیا ۔وزیراعظم عمران خان سے واشنگٹن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے بااثر رکن اور معروف تاجر جاوید انور کی قیادت میں امریکی کاروباری افراد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھی پیش کش کی۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کی تعریف کی اور سرمایہ کاری کیلئے فراہم کئے گئے مواقع کوسراہا ۔ وزیراعظم عمران خان کل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔ وہ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپٹل ہل میں خطاب اور امریکی صحافیوں سے گفتگو کریں گے ، امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا دورہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔