ورلڈکپ میں ناکامی پرٹیم سےکون آؤٹ ہوگا اور کون رہے گا؟فیصلہ میگاایونٹ کےبعد ہوگا،پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے کہا کہ سب کی پرفارمنس مانیٹرہورہی ہے،جلدبازی میں فیصلہ نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے میڈیا کے سوالوں سے بچنے لگے،ٹیم کے ہمراہ لندن پہنچنے پرمیڈیا کے سوال پران کا کہنا تھا ٹیم میں اختلافات بارے منیجر سے پوچھا جائے،میڈیا نمائندوں سے کہنا تھا کہ ابھی رہنے دیں وہ پھربات کریں گےاوروضاحت دیں گے،ادھرپی سی بی نے صورتحال کے پیش نظربدھ کو اجلاس طلب کرلیاہے۔ چیئرمین احسان مانی اجلاس کی صدارت کریں گے،چیئرمین پی سی بی احسان مانی اجلاس کے بعد انگلینڈ چلے جائیں گے جہاں وہ جولائی کے آخری ہفتے تک قیام کریں گے،ٹیم کی کارکردگی پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ کوچ،سلیکٹرز اورتمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے،ورلڈ کپ کے بعد اہم فیصلےہوں گے۔ کھلاڑیوں میں اختلافات کے علاوہ کھلاڑیوں کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کیساتھ بھی اختلافات سامنے آگئے ہیں،ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ناکامیوں پرکھلاڑیوں کوڈانٹتے رہے،کھلاڑی کوچ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہوگئے،کھلاڑیوں نے اس نامناسب رویے کی بورڈ سے شکایت کی اورکوچ کے ساتھ براہ راست بات چیت سے بھی انکار کردیا،پی سی بی بورڈ صورتحال کے باعث چیف سلیکٹرانضمام الحق کو انگلینڈ بھیجا جنہوں نے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اورکھلاڑیوں کے درمیان اب بھی تعلقات بہتر نہیں ہوسکے، علاوہ ازیں پی سی بی مکی آرتھر کی معاہدے توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔