counter easy hit

اگلا آئی جی سندھ کون ہوگا اورانہیں کون سی شخصیت نامزد کرے گی۔۔۔؟ نام سامنے آ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) اگلا آئی جی سندھ وزیراعظم نامزد کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کا کہا ہے کہ اگر آپ آئی جی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپکو تین نام دیے جائینگے، آئی جی سندھ اسی سے نامزد کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

 

انٹرویود یتے ہوئے سینئر صحافی وسیم بادامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کا کہا ہے کہ اگر آپ آئی جی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپکو تین نام دیے جائینگے، آئی جی سندھ اسی سے نامزد کیا جائیگا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو اب یاد آیا ہے کہ انکے صوبے میں پولیس کارکردگی نہیں دکھا رہی، تاریخ میں یہ بات موجود ہے کہ عزیربلوچ کے کہنے پر سندھ پولیس کام کرتی تھی۔ ایک دن تھا جب عزیر بلوچ پولیس موبائل میں بیٹھ کر اپنے لوگوں کو لے کر گیا اور کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے مخالف ارشد پپو کو مارا اور اسکے سر سے فٹ بال بھی کھیلا۔ یاد رہے کہ اس سے تجزیہ نگارڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی عمران خان کی رضا مندی سے ہوئی ہے۔

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

انھوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کو ابھی یہ بات شاید معلوم نہیں ہیں کیونکہ وہ عدالت جانے کی بات کر رہے ہیں۔ قبل ازیں ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو دی جانے والی سیکرٹ رپورٹ میں اہم انکشافات کیےتھے۔ سیکرٹ رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں، امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے کرمنل ونگ کا استعمال کرتے ہیں،صوبائی وزیر نے کرمنلزکے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا۔رپورٹ کے مطابق امتیازشیخ ایس ایس پی سے اہم عہدوں پر من پسند افسران تعینات کراتے تھے، پولیس کے کئی آپریشن سیکرٹ لیک ہونے کے باعث ناکام ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ امتیاز شیخ نے ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے لیے دبا ڈالا، ایس ایس پی کی دوبارہ تعیناتی کے بعد پولیو ٹیم سے ڈکیتی بھی امتیازشیخ نے کرائی، واردات میں امتیاز شیخ کے بھائی مقبول شیخ کے گن من کو استعمال کیا گیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے مطابق امتیاز شیخ کچے کے کرمنلز کے ذریعے امن خراب کر کے پولیس پر دبا ڈالنا چاہتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امتیازشیخ کے ہوٹلز، پمپ،گیسٹ وفارم ہاس میں پناہ دی جاتی ہے۔ سیکرٹ رپوٹ میں امتیاز شیخ اور جرائم پیشہ افراد کے نمبروں کا کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا، امتیازشیخ کی بھائی مقبول شیخ، بیٹے فرازشیخ کا کرمنلزکے ساتھ کال ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ اور ڈکیت اتو شیخ کے درمیان متعدد بار رابطے ہوئے۔ رپورٹ میں اعلی حکام سے امتیازشیخ، بھائی مقبول شیخ، بیٹے فراز کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی۔

WHO, WILL, BE, THE, NEXT, IG, SINDH, GREAT, NEWS, THIS, HOUR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website