counter easy hit

پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ معروف ماہر علم نجوم نے بڑی پیش گوئی کردی

لاہور: معروف آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اگلے وزیراعظم پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ہوں گے۔ معروف آسٹرو پالمسٹ آصف محمود نے دوران پروگرام پاکستان کے اگلے ممکنہ وزیراعظم کا نام بتا دیا۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرے ہوئے آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا کہنا تھا کہ،

Who will be the next Prime Minister of Pakistan? Leading expert stars knowledge predicted a big forecastایسا نظر آ رہا ہے کہ اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بطور وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ اور میں اپنے موقف پر بھی قائم ہوں۔آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا الحاق پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہو گا۔اور پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے مل کر حکومت بنانے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔جس پرپروگرام میں موجود اینکر نے کہا کہ اگر عمران خان اس وقت نہ مانیں تو کیا ہو گا۔جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹرو پالمسٹ آصف محمود کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کی مثال آپ کے سامنے ہیں۔ لیکن میرے علم کے مطابق اگلے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے،اور پاکستان مسلم لیگ ن اپوزیشن میں ہو گی۔۔پاکستان مسلم لیگ ن بلکل باہر نہیں ہو گی۔جب کہ نیو مرالوجسٹ کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان کا وقت بہت اچھا چل رہا ہے،اور ہو سکتا ہے کہ الیکشن میں تھوڑی تاخیر ہو۔اگر الیکشن دسمبر کے بعد ہوئے تو اس کا پاکستان پیپلز پارٹی کو بہت فائدہ ہو گا۔ لیکن اگر الیکشن دسمبر سے پہلے ہوئے تو پھر اس کا عمران خان کو بہت فائدہ ہو گا۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے میں بس کچھ د ن رہ گئے ہیں۔اور اب نگرام وزیراعظم کے نام کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔۔پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے لیے زور و شور سے تیاریاں کر رہی ہیں،ایسے میں سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔