اسلام آباد(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کا ٹریلر چل پڑا، پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) پانچ پانچ سال کی باریاں لگا چکیں،اگلا الیکشن گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہےحکمران پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں آنے والے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں کیونکہ موجودہ حکومت کی ٹرم اگلے سال 26 جون کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد 120 دن کیلئے عبوری وزیر اعلیٰ اور عبوری حکومت قائم کردی جائے گی جبکہ حال ہی میں گلگت بلتستان کیلئے ایک الگ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آرٹیکل 370ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، مقبوضہ اور آزاد کشمیر کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کشمیریوں پر زبردستی کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور ناکام ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آرٹیکل 370 ختم کرنے جیسی کوئی چیز نہیں کی، اس ضمن میں بھارت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہیں، مقبوضہ اور آزاد کشمیر کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کے رہنے والے جو چاہتے ہیں وہ کر لیا جائے، کشمیریوں پر زبردستی کی کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور ناکام ہوگی۔