اسلام آ با د (نیوزڈیسک) سٹیشن کمانڈر باغ بریگیڈیئر امجد اقبال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے،ساری قوم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے کے لیے تیار ہے،افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے ،ہمارے بہادر جوان بیتاب ہیں کہ دشمن کوئی بیوقوفی کرے اور ہم اسے چھٹی کا دودھ یاد دلائیں، بھارت نے دفعہ 370اور35اے ختم کر کے کشمیری عوام کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں،دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی۔ شمسی سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر باغ بریگیڈیئر امجد اقبال نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے، ساری دنیا کے مسلمان پاکستان کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم اور طاقت کے زور پر انہیں اپنا غلام بنانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے قوم کے اندر جوش وخروش اور جذبہ حب الوطنی موجود ہے ،بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔بریگیڈیئر امجد اقبال نے نکر فوڈ میں چوہدری منصف کٹھانہ،چوہدری اعجاز،چوہدری ریاض،چوہدری ادریس کی طرف سے منعقدہ جشن آزادی پاکستان کے موقع پر کیک کاٹا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بہادر اور دلیر ہیں اور ان کے اندر اپنے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے آزادی کی تڑپ موجود ہے،میری خواہش ہے کہ میرے یہاں ہوتے ہوئے دشمن کوئی شرارت کرے تو میں باغ کے عوام کے ساتھ ملک کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 0
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276