لاہور(ویب ڈیسک) دال کسی بھی قسم کی ہو نہایت لذیذ اور غذائیت بخش ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو دال مکھنی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔
اجزا
مسور کی دال: 1 پاؤ
ہلدی: آدھا چائے کا چمچ
نمک: آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 چائے کے چمچ
ہری مرچ (پسی ہوئی): 2 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیہ: آدھی گڈی
ہری مرچ (ثابت): 4 عدد
کریم: آدھا کپ
تیل: 2 کھانے کے چمچ
مکھن: 50 گرام
زیرہ: 1 چائے کا چمچ
لہسن کے جوئے: 4 عدد
ترکیب
سب سے پہلے مسور کی دال میں ہلدی، نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب دال گل جائے تو اس میں پسی ہری مرچ، ہرا دھنیہ، ثابت ہری مرچ اور کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں۔
پھر فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے مکھن، زیرہ اور لہسن کے جوئے ڈال کر گرم کریں اور دال پر تڑکا لگا دیں۔
مزے دار دال مکھنی تیار ہے