counter easy hit

فیاض الحسن کے بیٹے کے پیپر میں نمبر کس نے اور کس کے کہنے پر بڑھوائے ؟تحقیقات نے کیس کا رخ بدل کر رکھ دیا

Who's Who and Who's Saying in Fayyaz-ul-Hassan's Son's Paper?

لاہور (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کے بیٹے کے فزکس کے پریکٹیکل میں نمبروں اضافے کا معمہ حل ہو گیاہے اور اس حوالے سے امتحان کے نگران کا بیان سامنے آ گیاہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فیاض الحسن کے بیٹے فہد حسن کے فزیکس کے پریکٹیکل کے نمبروں میں اضافے سے متعلق انکوائری جاری ہے جس دوران ا یف ایس سی فزکس کا پریکٹیکل لینے والے ہیڈ ایگزیمنر اور سب ایگزیمنر کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رزلٹ شیٹ پر نمبروں کے ردوبدل کی جگہ پر دونوں ایگزیمنر کے دستخط موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ ایگزیمنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے خود 14 نمبروں کو بڑھا کر30 کیا اور دستخط بھی کیے جب کہ سب ایگزیمنر کے مطابق انہوں نے پریکٹیکل کے 14 سے 30 نمبروں کی تبدیلی سے اتفاق کرتے ہوئے دستخط کیے۔ذرائع راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی سربراہی غلام محمد جھکڑ کر رہے ہیں، انکوائری کمیٹی 2 روز میں سیکریسی ڈپارٹمنٹ سے اصل تصدیق شدہ مارک شیٹ منگوائے گی اور پرچے میں نمبرز کے رد و بدل کے معاملے کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان نے معاملے کی انکوائری کرنے کی درخواست چیئرمین بورڈ کو از خود ارسال کی ہے۔چیئرمین راولپنڈی بورڈ غلام دسگیر کا کہنا ہے کہ انکوائری آفیسر کو 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہیڈ ایگزیمنر کے پاس پانچ فیصد سے زائد نمبر کی تبدیلی کا اختیار نہیں، تحقیقات میں یہ جاننا ضروری ہے کہ ایگزیمنر نے نمبروں کی تبدیلی خود کی یا کسی کے دباو¿ میں آ کر کی، تحقیقات میں جو بھی ذمہ دار قرار پایا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔خیال رہے کہ فیاض الحسن کے بیٹے نے نجی کالج سے بارہویں جماعت کے پرچے دیئے جس میں فہد حسن نے 769 نمبر حاصل کیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website