اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان آج کل کشمیر کے سفیر بنے ہوئے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کے لیے پیش پیش دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جمعہ کے روز مظفر آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا جسے پاکستان کے ہر فرد نے سراہا، اس سے قبل گزشتہ جمعہ بھی پاکستانی وزیر اعظم کی جانب سے کشمیر آور منایا گیا جسے پاکستان کے بچے بچے نے منا کر نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی تنہا چھوڑ رہے ہیں، آخر گولی، آخری جوان ، آخری سانس تک کشمیر کے لیے لڑیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی چینلز کو براہ راست انٹرویوز بھی دیئے ، جنکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ، جن میں سے ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کی میز پر ایک تصویر ہر وقت موجود ہوتی ہے جو کہ انکے بچوں کی یعنی قاسم اور سلیمان کی ہے، اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران خان کو سراہا جارہا ہے کہ ایک بندہ جو ہر طرح کے لائف سٹائل کو انجوائے کر سکتا تھا لیکن اس نے پاکستانیوں کی خاطر سب کو چھوڑ دیا اور اس قوم کے لیے میدان میں نکل آیا اور نہ صرف کرپشن کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کر رہا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی امیج کو بہتر بنانے، کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے بھی انتھک محنت کر رہا ہے، یہ شخص ایک دن کامیاب ضرور ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر آپ بھی دیکھیں :