counter easy hit

شریفوں اور زر والوں کے بعد کس کی باری آ گئی ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

Whose turn came after the gentlemen and the wealthy ... Prime Minister Imran Khan has issued an explosive order

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اورگراں فروشی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ملک میں مہنگائی کے معاملے پر آج دوپہر اعلیٰ سطح اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں صوبوں کےچیف سیکریٹریز اوردیگرحکام شریک ہوں گے جبکہ پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی یا آپریشن کا طریقہ طے ہوگا اور وفاقی اورصوبائی حکام مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک میں بڑھنے والی مہنگائی کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا تھا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے مراسلے میں ہدایات کی گئی تھیں کہ قوانین پرعمل درآمد کر کے سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، عوام کو ریلیف دینا فیلڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ پرائس اورمارکیٹ کمیٹیوں کومزید مؤثر بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، فیلڈ افسران ہول سیل مارکیٹس کا دورہ کریں۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لیتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں بلا جواز اضافے پر کارروائی کی حکمت عملی اپنائی جائے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت پولی کلینک کی اصلاحاتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی bسیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک، پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نوشین حامد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اجلاس کا مقصد پولی کلینک ہسپتال میں اصلاحات کے ذریعے ہسپتال کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج کی رسائی کو عوام تک یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اسلام آباد شہر کو ماڈل ہیلتھ سٹی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے تاکہ صحت کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولی کلینک میں ایک سے پندرہ گریڈ تک کے ملازمین کی خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کی جائے گی، ہسپتال میں سٹاف کی کمی پورا کیا جائے گا جس سے صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ سترہ سکیل سے اوپر کے تمام ڈاکٹرز کی خالی پوسٹوں پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کی جائے گی اس کے علاوہ اگلے مہینے تک ہم ایک اور بڑا فیصلہ کر رہے ہیں کہ اسلام آباد کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہمارے میڈیکل آفیسرز اور سپیشلسٹ ایک ہی گریڈ میں پچھلے دس بارہ سالوں سے کام کر رہے ہیں اور ترقیاں رکی ہوئی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے اس پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی، ہم تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی مشاورت کے ساتھ ان ڈاکٹرز کی ترقی کے لیے ایک پلان بنا رہے ہیں، اگلے ماہ اس کا اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مرمت کے پیچیدہ طریقے کار کو آسان بنانے کے لیے سمری تیار کرلی گئی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ یہ اختیار ہسپتالوں کے سربراہان کو دے دیا جائے تاکہ ہسپتال کی مشینری یا دیگر مرمت کا کام بروقت ہو سکے اور مریضوں کو مشکلات سے بچا یا سکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website