counter easy hit

عمران خان ابھی تک کیوں ناکام ہیں ؟ برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے وجہ بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان صرف وزیر اعظم بننے چاہتے تھے ، یہ اس لئے لگتا ہے کہ عمران خان نے حکومت بنانے کی کوئی تیاری نہیں کی تھی ، سیاست میں بد لحاظی کے بانی عمران خان ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگوکرتے ہوئے جواد احمد نے کہا کہ تمام پارٹیاں امیروں کی نمائندہ ہیں، یہ ماڈل تیسری دنیا میں چل رہاہے کہ امیروں کو امیر کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف وزیر اعظم بنناچاہتے تھے ، اس خواہش کے پیچھے عمران خان نے ساری قوم کو پیچھے لگایا ہوا تھا ، یہی نوجوان ہیں جو عمران خان کی وجہ سے ایک دوسرے کو گالیاں نکال رہے ہیں ، ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں ، ان نوجوانوں کو سوچنا چاہئے کہ ان کے بڑے عمران خان کوووٹ کیوں نہیں دے رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف وزیر اعظم بننے چاہتے تھے ، یہ اس لئے لگتاہے کہ عمران خان نے حکومت بنانے کی کوئی تیاری نہیں کی تھی ، سیاست میں بد لحاظی کے بانی عمران خان ہیں۔واضھ رہے کہ کہ چند روز قبل نصرت فتح علی آڈیٹوریم آرٹس کونسل میں منعقدہ سوشل میڈیا سیمینار میں پاکستان کے معروف سنگر جواد احمد تقریر کیلئے سٹیج پر پہنچنے اور اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس پر تحریک انصاف کے رہنما سٹی میئر کے امیدوار ندیم صادق ڈوگر کے بھائی بابر ڈوگر اور سٹی میئر کے امیدوار رانا زاہد محمود نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے نہ صرف جواد احمد سے مائیک چھین لیا بلکہ ان کو ڈائس سے ہٹا دیا۔شدید بدنظمی کا شکار ہونے والی تقریب میں جواد احمد کو انتظامیہ نے دوسری جانب بٹھا دیا۔ اس موقع پر جواد احمد کو سٹیج سے ہٹانے والوں کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے منعقد کی جانے والی تقریب کو جواد احمد نے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔ تاہم جواد احمد تقریب کو ادھورا چھوڑ کر واپس چلے گئے۔