مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کہتی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے روز بیان دیتے ہیں مگر آج انہیں بیان یاد نہیں رہا۔

سندھ اسمبلی میں احتجا ج کے دوران فنکشنل مسلم لیگ اور ن لیگ کے ارکان گندم کی بوریاں لے کر سندھ اسمبلی پہنچ گئے۔
اپوزیشن کے ارکان نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر بوریاں رکھ کر سندھ حکومت اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف گو شہلا گو کے نعرے لگائے۔








