counter easy hit

2019 ورلڈ کپ چیمپینز کو آئی سی سی نے اصلی ٹرافی کی جگہ نقلی ٹرافی کیوں دی؟ ناقابل یقین انکشاف

Why did ICC score the trophy trophy for the 2019 World Cup champions? Incredible Disclosure

لندن (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے فاتح انگلینڈ کو ’نقلی‘ ٹرافی تھمادی، ترجمان نے تصدیق کی کہ نئے چیمپیئن کو ٹرافی کی نقل پیش کی گئی جبکہ اصل ٹرافی بدستور آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ہی رہے گی، اس سے قبل بھی چیمپیئن بننے والی ٹیموں کو اپنے شوکیس میں سجانے کیلئے اصل ٹائٹل کی نقل ہی دی جاتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کےمطابق ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سب سے پہلے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کا کہا اور اس کی سلیکشن کے وقت میں سائیڈ پر ہو گیا تھا، آپ اس کی کارکردگی دیکھیں اور ذاتیات پر مت جائیں۔تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ امام الحق امام الحق انڈر 19 کی ٹیم میں 2012ءسے تھا جبکہ وہ انڈر 19 کا نائب کپتان بھی تھا لیکن اس وقت میں تو چیف سلیکٹر نہیں تھا۔انڈر 19 میں امام الحق کی کارکردگی دیکھتے ہوئے سب سے پہلے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ اسے ٹیم میں ہونا چاہئے اور پھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی انہیں ٹیم میں شامل کرنے کی بات کی لیکن امام الحق کے معاملے پر لوگوں نے بہت باتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ پہلا پاکستانی اوپنر ہے جس کا رن اوسط اتنے میچز کھیلنے کے باوجود 50 سے زائد ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ جب سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین نہیں تھے، امام الحق تب بھی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھی امام الحق نے بہتر پرفارمنس دی ہے اور آپ لوگ بھی اس کی کارکردگی دیکھیں، ذاتیات پر مت جائیں، بطور چیف سلیکٹر اگر میں نے کسی باصلاحیت کھلاڑی کو دانستہ نظرانداز کر دیا ہو تو واضح کر دوں کہ میری ترجیح پاکستان کرکٹ رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کےمطابق محمد حفیظ پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے، پی سی بی کی جانب سے تینوں فارمیٹ کی ٹیموں کے الگ الگ کپتان نامزد کیے جانے پر غور، بابر اعظم بھی دوڑ میں شامل ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website