counter easy hit

تصویرمیں نظر آنے والی یہ لڑکی ننگے پاؤں کیوں عدالت آئی ؟

Why did this girl look at the scene in a naked foot?

لاہور ( ویب ڈیسک ) ہمارے معاشرے میں فیوڈل ازم ایک ایسی وبا یا لعنت ہے کہ جس کے چنگل سے غریب شخص نہ کبھی نکل پایا تھا اور نہ نکل پائے گا۔ یہ وڈیرے اور جاگیر دار جب چاہتے ہیں کسی کی معصوم بیٹی کو اٹھا کر حوس کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں اور جب چاہتے ہیں کسی کی چلتی سانسیں بند کر دیتے ہیں۔سونے پرسہاگہ ہمارے ملک میں قانون اتنا تاخیر سے انصاف کرتا ہے کہ کہ انصاف حاصل کرنے والا شخص منوں مٹی تلے جا سوتا ہے۔ بہت کم ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ کسی کو اپنی حیات میں بہت بڑی جنگ لڑنے کا صلہ ملا ہو۔اس کے علاوہ آج کسی بھی غریب اور مظلوم کی آواز محلوں اور ایوانوں میں سنائی نہیں دیتی۔یہاں تک کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے ہر شخص اس کے حق میں صدا بلند کرتا ہے تب کہیں جا کر اس کے لیے انصاف کے دروازے کھلنا شروع ہوتے ہیں مگر اس کے بعد بھی اسے ایک لمبا سفر کرنا باقی ہوتا ہے۔ گزشتہ برس بھی سندھ کے دیہی ایریا میں ایک ایسا ہی فیوڈل ازم کا واقعہ سامنے آیا تھا۔جہاں ایک وڈیرے نے ایک بوڑھے شخص سمیت اس کے دو نوجوان بیٹوں کو گولیوں سے بھون ڈالنے کا حکم دے دیا تھا۔ رئیس کرم اللہ چانڈیو اپنے دو بیٹوں مختیار اور قابل کے ساتھ گھر کے باہر موجود تھا کہ نواب سردار احمد خان چانڈیو اپنے 5حواریوں کے ساتھ آیا اور انہیں گولیوں کا نشانہ بنا کر چلتا بنا۔ جس واقعے میں وہ تینوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ لوکل پولیس اور بیوروکریسی نے مظلوموں کی داد رسی کرنے میں کوتاہی برتی۔تب مرحوم رئیس کرم اللہ کی ایڈووکیٹ پوتی نے انصاف حاصل کرنے کی ٹھانی اور اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔تب سے لے کر آج تک وہ اپنے دادا اور چچاﺅں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے مگر ابھی منزل شاید دور ہے۔گزشتہ دنوں ہائیکورٹ کی تاریخ پر ام رباب عدالت میں احتجاجاً ننگے پاﺅں آئی جس سے اس کا مقصد لوگوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانا تھا کہ انصاف کی اس لڑائی میں میرا ساتھ دو۔ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے ام رباب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ چانڈیو خاندان اور قتل میں ملوث افراد مجھے جان سے مارنے اور سنگین نتائج کے لیے تیار رہنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں مگر میں پیچھے ہٹنے والی نہیں۔ جب تک میرے جسم میں سانسیں موجود ہیں میں ان کا پیچھا کرتی رہوں گی میں ملزمان کو نہ صرف جیل پہنچاﺅں گی بلکہ انہیں پھانسی کے پھندہ پر بھی پہنچا کر دم لوں گی۔قوم کی بیٹی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جہاں ہر شخص ام رباب کی آواز میں آواز ملاتا نظر آتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website