پیپلزپارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے والد سے پوچھیں 5 سال حکومت کی بے نظیر کے قاتل کیوں نہیں پکڑے؟
why didn’t arrest Benazir’s killers in PP Government
ناہید خان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل کے 13 مہینے بعد اقوام متحدہ سے رجوع کیا گیا ،یو این کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر پہلے واہ واہ کی گئی ،پھر اسے مسترد کردیا گیا اور اب میری اطلاع کے مطابق اسے تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔
بے نظیر بھٹوکی قریبی ساتھی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیے قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں ہیں ، کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا،لوگ دکھی دل کےساتھ بینظیربھٹو کے مزار پر آتے ہیں کارکن خود کو یتیم سمجھتے ہیں۔ناہید خان نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر کے کارکنوں کی زرداری لیگ میں کوئی جگہ نہیں ،بلاول کو سیاست ہی کب کرنے دی گئی ؟آصف زرداری انہیں زیادہ آگے جانے بھی نہیں دیں گے ،مجھے بی بی کے بیٹے کے دکھ کا اندازہ ہے ۔ان کا کہناتھاکہ میاں صاحب نے بھی کہا تھا کہ بینظیر میری بہن ہیں ،قاتلوں کو تلاش کروں گا، لیکن انہوں نے زرداری سے مفاہمت کی سیاست کی اور دونوں آگے بڑھ گئے۔