counter easy hit

مجھے وزیراعظم کیوں بنانا چاہتے ہیں؟

Why do I want to make a prime minister?ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا مہنگائی آٹھ ماہ کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے یا پھر دس سال کی کی کارگردگی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسا کام نہ کرے جو ملکی مفاد میں نہ ہوا۔اور اللہ نہ کرے اس میں کوئی جانی نقصان ہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا۔اس لیے انہیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہئیے۔ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں اور ان کی ذات پر ہم سب اور حلیف جماعتیں متفق ہیں جب میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہی نہیں تو مجھے کیوں بنانا چاہتے ہیں؟۔

ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے مزیدکہاکہ کیا افراتفری کی سیاست سے معیشت مضبوط ہوگی ،ماضی کے تجربات کومدنظرکھتے ہوئے سبق سیکھنا چاہیے اورایسا کام نہیں کرناچاہیے ۔جونہ ملک کے مفادمیں ہوں نہ جمہوریت کے مفاد میں ہونہ معیشت کے مفاد میں اورنہ ہی ان کے اپنے مفاد میں ہو، اگر افراتفری پھیلتی ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان ہوتا ہے تو کون ذمہ دار ہوگا۔ اگر آپ کے کسی چوک میں بیٹھ کر احتجاج کرنے سے مہنگائی کا علاج ہوسکتا ہے تو ضرورکریں ۔سوال یہ ہے کہ جس مالی مشکلات سے ہم دو چار ہیں اس کے محرکات کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا موقف کیاہے وہ کہہ رہی ہے ہم نے آواز اٹھانی ہے مہنگائی کے خلاف۔ منہگائی کا ذمہ دار کون ہے کیا یہ آٹھ ماہ کا تسلسل ہے یا گزشتہ دس سال کا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کی موجو دہ لہر گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دفاعی بجٹ آئی ایم ایف کی وجہ سے کم نہیں کیاجارہا،آپ نے آئی ایس پی آر کا بیان پڑھاہے بلکہ فوج نے از خود کہاہے کہ ملک ایک مشکل وقت سے دوچار ہے اوراس مشکل وقت میں ہم نہیں چاہتے کہ جومالی خسارہ بڑھاہواہے اورہرطبقہ اپناحصہ ملارہاہے ہم رضاکارانہ طورپر یہ اصرارنہیں کریں گے کہ افراط زرکوسامنے رکھتے ہوئے کہ ہمارے بجٹ میں اضافہ کیاجائے۔ملک ایک مشکل وقت سے دو چار ہے۔

ملک میں احتجاج ہوگا تو سرمایہ کاری کیسے ہوگی اپوزیشن کے بھی مفادات پاکستان سے ہیں۔ احتجاج سے افراتفری پھیلنے سے نقصان ہوگا۔ اپوزیشن احتجاج سے جمہوریت کو کمزور کرے گی۔