اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، غلام بلور اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔
اے پی سی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے تمام شرکا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ وفاق میں حکومت بنانے کا کیوں نہیں سوچتے؟ اگر نمبر گیم پر محنت کی جائے تو کامیابی مل سکتی ہے اور پی پی اور ن لیگ ارادہ کر لیں تو میں زور لگانے کو تیار ہوں۔