counter easy hit

ویرات کوہلی آخر کار باؤلنگ کیوں نہیں کرتے ؟ وجہ پتہ چل گئی

Why do not Varat Kohli finally bow down? The reason is found

لندن (ویب ڈیسک) اپنے بلے سے کئی باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بہترین باؤلر بھی رہ چکے ہیں مگر کمر کی درد کی وجہ سے اب باؤلنگ نہیں کر سکتے ۔30سالہ ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں عمر کے لحاظ سے سب سے چھوٹے کپتان ہیں جو 50 اوورز کے ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوہلی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ آخری مرتبہ اُنہوں نے2017 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں بال کرائی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہم تقریباً میچ جیت چکے تھے، میں نے کپتان ایم ایس دھونی سے پوچھا کہ میں گیند کر کروا سکتا ہوں؟انہوں نے بتایا کہ میں بس گیند کروانے کے لیے اپنی بازؤں کو بل دے رہا تھا تو باؤنڈری کے پاس کھڑے جیسپریت بمراہ نے چلاتے ہوئے کہا کہ ’’ اس وقت مذاق نہیں، یہ انٹر نیشنل میچ ہے۔‘‘ویرات نے بتایا کہ ٹیم میں کسی کو بھی مجھ پر اعتماد نہیں تھا کہ میں باؤلنگ کر سکتا ہوں، مگر میں نے باؤلنگ کی ۔اس کے بعد میری کمر میں شدید درد کے باعث میں نے باؤلنگ چھوڑ دی اور پھر کبھی نہیں کروائی۔بھارتی کپتان نے مزید بتایا کہ وہ انگلینڈ کے کھلاڑی جیمز انڈریسن کا باؤلنگ ایکشن کو فالو کرتے ہیں۔ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اگرمیری ٹیم میری باؤلنگ کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتی تو میری انٹر نیشنل وکٹیں 8 سےبھی زیادہ ہو سکتی تھیں۔ واضح رہے کہ اپنے بلے سے کئی باؤلرز کو تگنی کا ناچ نچانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بہترین باؤلر بھی رہ چکے ہیں مگر کمر کی درد کی وجہ سے اب باؤلنگ نہیں کر سکتے ۔30سالہ ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں عمر کے لحاظ سے سب سے چھوٹے کپتان ہیں جو 50 اوورز کے ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website