چین کے شہری ٹھنڈا پینے کی بجائے گرم پانی پیتے ہیں۔ دیکھنے میں یہ ایک عجیب رویت لگتی ہے لیکن اگر اس کے طبی فوائد دیکھیں تو آپ بھی گر پانی پینے کے لیے دوڑ پریں گے۔
وزن میں کمی
گرم پانی پینے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بلند ہوگا جس سے میٹا بولزم ریٹ بڑھ جائے گا اور آپ با آسانی وزن کم کر پائیں گے۔
معدے کے لیے سکون
گرم پانی پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور کم کھانا آپ کے معدے کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہماری آنتیں بھی صاف ہو جاتی ہیں۔
جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرم پانی جسم سے زہریلے مادوں کو پاخانہ اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتا ہے۔ جب آپ گرم پانی پیتے ہیں تو ایسے اجزاء جو حل نہیں ہو پاتے وہ بھی حل ہو جاتے ہیں اور ہم زہریلے مادون سے جان چھڑا لیتے ہیں۔
رات کو نیند کے لیے
اگر آپ رات کے کھانے کے ساتھ یا بستر میں سوتے وقت گرم پانی لیں تو یہ آپ کے جسم کو ہلکا پھلکا کر دے گا جس سے آپ کو پر سکون نیند آ سکے گی۔
جلد کی تازگی کے لیے
گرم پانی سے خون کی روانگی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہماری جلد بھی نرم وملائم ہو جاتی ہے۔ خون کی بہتر روانگی سے ہمیں جلدی بیماریاں نہیں ہو پاتیں اور جلد پر موجود جراثیم بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
پیٹ کی بیماریوں سے نجاب
اکثر ٹھنڈا پانی پینے سے پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں لیکن اگر گرم پانی کا استعمال کیا جائے تو پیٹ کی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔