ناظرین : آج میں بہت افسردہ ہوں ، اس بات پر کہ تحریک انصاف کے نامور سیاستدان فیصل واوڈا فوجی بوٹ لے کر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں آگئے ۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ اس ٹی وی چینل کی انتظامیہ اتنی لاعلم اور سادہ لوح ہے کہ انکی دعوت پر ایک مہمان
پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی
انتہائی حساس موضوع پر شرارت کرنے کی غرض سے فوجی بوٹ لے کر آگیا اور انہیں کسی نے نہ روکا ، یہ فوجی بوٹ تھا کوئی چھوٹی سی چیز تو نہیں جسے جیب میں ڈالا ۔ لے آئے اور کسی کو پتہ بھی نہ چلا ، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور کالم نگار توفیق بٹ نے اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا ، توفیق بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا بھی شاید اب بد اخلاقی کے اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں وہ غلط اور درست میں جان بوجھ کر تمیز نہیں کر رہا ، کیا اس چینل کے پروگرام کے میزبان اتنے سادہ لوح ہیں کہ وزیر موصوف فوجی بوٹ لے کر پروگرام میں آکر بیٹھ گئے اور پھراسے سجا کر ٹیبل پر بھی رکھ دیا مگر میزبان کو اصل کہانی سمجھ نہ آئی ، نہیں جناب ایسا نہیں ، یہ سادہ لوحی نہیں مکاری اور سوچی سمجھی سازش ہے ،
خواجہ سرا عورت ہے یا مرد؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھئے
توفیق بٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان شاید فیصل واوڈا کی اس مذموم حرکت کا کوئی نوٹس نہ لیں کیونکہ جناب کپتان تو ایسی باتوں پر خوش ہوتے ہیں ، اور انکے مخالفین کو لتاڑنے والے اور انکی تقلید کرنے والے ہی کپتان کے منظور نظر ٹہرتے ہیں ، فیصل واوڈا کی اس حرکت سے پاک فوج کے وقار پر حملہ کیا گیا ہے اس لیے انکی اس حرکت کا خود پاک فوج کو نوٹس لینا چاہیے ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں فوج بوٹ لانے کا مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ دن قبل پارلیمنٹ میں ہونے والی ترمیم کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حمایت پر اشتعال پیدا کیا جائے اور معاملے کو بھڑکایا جائے ، توفیق بٹ کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ عمران خان کی کابینہ کا اہم وزیر اتنی گھٹیا اورگری ہوئی حرکت کرکے اس پر شرمندہ ہونے کی بجائے اکڑ بھی رہا ہے ، اگر وزیراعظم عمران خان بھی معمول کے مطابق خاموش رہے اور پاک فوج نے فیصل واوڈا کی اس اوچھی حرکت کا کوئی نوٹس نہ لیا تو وہ دن دور نہیں جب ایسے ہی کوئی وزیر صاحب فوجی وردی اٹھا کر لے آئیں گے اور اس کو نشانہ بنا کر اپنی دانشوڑی جھاڑنا شروع کر دیں گے ، اپنے پیغام کے آخر میں توفیق بٹ نے ایک بار پھر پاک فوج سے فیصل واوڈا کی حرکت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
دلہے کہ یہ چیز بہت لمبی ہے۔۔۔ دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا، انتہائی حیران کن خبر