counter easy hit

فواد چوہدری کو وزیر سائنس کیوں بنایا؟ آرمی چیف کا وزیر اعظم سے سوال، عمران خان کے جواب سے جنرل قمر جاوید باجوہ بھی مسکرا اُٹھے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کا ایک تقریب کے دوران کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ نے فواد چوہدری کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیوں بنایا؟۔وزیراعظم کا یہ کہنا ہی تھا کہ کہ پورا ہال تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔تقریب میں موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم عمران خان کی بات پر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

درندگی کا جن بے قابو۔۔۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی بھی زیادتی سے محفوظ نہ رہ سکیں، افسوسناک انکشاف

فواد چوہدری اور آرمی چیف ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکرا دئیے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں نے فواد چوہدری کو وزیر بنایا تو لوگوں نے کہا کہ آپ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کو سیریس نہیں لیتے اس لیےآپ نے اس کا وزیر فواد چوہدری کو لگا دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک اچھے کپتان کو پتہ ہوتا ہے کہ ایک اچھے پلئیر کو کس وقت اور کہاں پر کھلانا ہے۔.

عمران خان نے کہا کہ میں فواد چوہدری کو سراہتا ہوں کہ وہ وزارت جس کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا تھا آپ اسے اپنے جنون کے ساتھ آگے لے کے گئے۔

فواد چوہدری نے ایک پروگرام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان میمز کو بہت انجوائے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھے ایک میم بھیجی ہے جس میں لکھا ہوا تھا کہ ” شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کے لیے جاتا ہے”۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے روزانہ صبح کئی میمز آئے ہوتے ہیں جب کہ میں بھی کچھ لوگوں کو بھیجتا رہتا ہوں۔

واضح رہے کہ جب سے فواد چوہدری کو سائنس اور ٹیکنالوجی کاوفاقی وزیر بنایا گیا تب سے سوشل میڈیا پہ ان پر ہزاروں میزم اور لطیفے بن چکے تھے۔ کسی میمی میں انہیں کسی سائنسدان کے روپ میں دکھایا گیااور کسی لطیفے میں ان کی جانب سے عجیب و غریب سائنسی بیانات شائع کیے گئے۔

ان میمز کو لاکھوں کی تعداد میں شئیر کیا گیا تھا۔

WHY, FAWAD CH. ASSIGNED, MINISTERY, OF, SCIENCE, ARMY, CHIEF, ASKED, PRIME, MINISTER IMRAN KHAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website