اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرحوم رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کے نماز جنازہ پر تحریک انصاف کے بیشتر رہنماﺅں نے شرکت نہیں کی جس پر سوشل میڈ یا صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے رہنما نماز جنازہ میں کیوں شریک نہیں ہوئے ۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سوال کا جواب دے دیا ۔صحافی مرتضی علی شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نعیم الحق کے نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی عدم شرکت کی بات کی تو فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نعیم الحق کی نماز جنازہ وزیراعظم ہاوس میں ہو گئی کیونکہ نعیم الحق 2012سے اسلام آباد میں رہ رہے تھے اور ان کے زیادہ تر دوست اور جاننے والے اسلام آباد میں ہی ہیں ،نعیم الحق کے خاندان کے لوگ بھی اسلام آباد آرہے ہیں ،اس لیے کل شام وزیراعظم ہاوس میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔