counter easy hit

خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ فاروق ستار نے بڑی وجہ بتا دی

کراچی (ویب ڈیسک) خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ فاروق ستار نے بڑی وجہ بتا دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیب گرفتاریوں سے بچنے کیلئے وزارت سے استعفے کا ٹوپی ڈرامہ کیا گیا ، فروغ نسیم ایم کیوایم ہے یا نہیں فیصلہ کریں اور

مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا

 

جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارٹی میں نئے لوگوں کو آنے دیں، متحدہ کو صحیح معنوں میں متحدہ بنائیں، نہ یہ متحدہ ہے اورنہ ایم کیوایم پاکستان ہے ، یہ چوں چوں کی مٹی ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مزید گروپوں میں ایم کیو ایم کی تقسیم جاری ہے،

سسلین مافیا شروع شروع میں بڑا شریف اور غریبوں کا مسیحا تھا مگر کچھ عرصہ بعد ایسا کیا ہوا کہ یہ لوٹ مار اور مار دھاڑ کا برانڈ بن کر رہ گیا ۔۔۔ ارشاد بھٹی کی ایک خصوصی تحریر

جو کرپشن اورکک بیکس کھایا ہے اسکو قائم رکھنا ہے ، نیب کے تحت گرفتاریوں کاعمل شروع ہونے والا تھا، نیب گرفتاریوں سےبچنے کیلئے وزارت سے استعفے کا ٹوپی ڈرامہ کیا گیا۔ فروغ نسیم کے حوالے سے رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ فروغ نسیم ایم کیوایم ہےیانہیں فیصلہ کریں، فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اورسینیٹر شپ سے استعفیٰ دیں۔ یاد رہے 12 جنوری کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے دوسرے ہی روز 13 جنوری کو وفاقی وزیر اسد عمر ایم کیو ایم پاکستان کو منانے بہادرآباد گئے تھے

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو نواز شریف کے خلاف کس طرح ایک مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا ؟ سلیم صافی کے دھماکہ خیز انکشاف

تاہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے صاف انکار کردیا تھا اور پھر 16 جنوری کو اپنا استعفی بھی وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا تھا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا تھا، استعفیٰ خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس ارسال کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفیٰ قبول کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

WHY, KHALID MAQBOOL SIDDIQUI, RESIGNED, FAROOQ SATTAR, TOLD, THE, REALITY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website