counter easy hit

انسان کو میوزک کیوں پسند ہے؟

why Man like to music?

why Man like to music?

سائنسدان اس بات کا کھوج لگانے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں کہ آخر یہ موسیقی انسانی زندگی میں اس قدر اہم کیوں ہے؟

 لاہور:  موسیقی زندگی کو رنگ اور ذائقہ دیتی ہے اور اس کے بغیر زندگی بوریت کا شکار ہے۔ سائنسدان اس بات کا کھوج لگانے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں کہ آخر یہ موسیقی انسانی زندگی میں اس قدر اہم کیوں ہے؟ اور کیوں ایک خشک طبیعت کا بندہ بھی میوزک سن کر خوش ہو جاتا ہے؟ اب مزے کی بات سنیں کہ انسانی دماغ میں کوئی بھی پوریشن ایسا نہیں جو میوزک کو پسند کئے جانے کے حوالے سے جانا جاتا ہو۔ سائنسدان اس بات پر حیران ہیں کہ انسانی دماغ میں سیکھنے، عمل کرنے اور یادداشت کے حوالے سے دماغ کے مختلف پارٹس فعال ہوتے ہیں لیکن میوزک کے حوالے سے کوئی مخصوص حصہ نہ ہونے کے باوجود انسان میوزک سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ ان کی تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ دوران موسیقی انسانی دماغ میں ایک عارضی لوب بنتا ہے جو اس گانے کو پسندیدگی کی سند دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی ہر قسم کی موسیقی سے لطف اندوز نہیں ہوتا۔ ایک اور تحقیق کے مطابق جو کہ 2001ء میں میک گل کالج نے کی تھی، معلوم ہوا کہ موسیقی سنتے وقت دماغ کا وہ حصہ ایکٹو ہو جاتا ہے جو عموماً گپ شپ کے لیے مختص ہوتا ہے۔ یہ وہی حصہ ہے جو ڈرگ اور جنسی عمل کے لیے بھی لطف اندوز ہونے کے لیے فعال ہوتا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website