اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی میں شرکت کے لئے چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد
شکیل دے دیا ہے۔ وفد میں سینیٹر راجہ ظفر الحق، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور امیر مقام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ن لیگ نے اعلی سطح کا وفد تشکیل دیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنمائوں اور جید عالم دین نے کہا ہے کہ عالم اسلام اور پاکستان کو عالمی اور ملک میں موجود اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کا سامنا ہے۔ مذہبی آزادی کے نام پر مذہب کی تبدیلی پر بندش سمیت دیگر اسلام دشمن سیاہ قوانین عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بدین میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام منعقد تاریخی عزت رسول کانفرنس سے ملک کے نامور علما مشائخ اور مذہبی اسکالرز مفتی منیب الرحمان، مرکزی جماعت اہلسنت سندھ کے امیر مفتی محمد جان نعیمی، علامہ حبیب اللہ جھت نعیمی،جعمیت علما پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، ناظم عالی جماعت اہلسنت عبدالخالق پرچونڈی، درگاہ گلزار خلیل کے پیر آغا ایوب جان سرہندی اور دیگر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء کرام نے کہا کہ ایک جانب عالم اسلام کے خلاف اسلام دشمن عالمی طاقتیں دین اور اسلامی ملکوں کے خلاف اعلان جنگ کر کہ مسلم ممالک کو کمزور کر رہی ہیں ان کے خلاف سازشیں تیز سے تیز ہو رہی ہیں تو دوسری جانب ملک کے اندرد موجود دین دشمن قوتیں آزادی کے نام پر مذہب کے خلاف سرگرم ہیں ۔