counter easy hit

نواز شریف آج کل شہباز شریف کیوں بنے ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے کہاہے سلیم صافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ”کیا آپ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو پانچ سات سوسال سزا ہوجائے“، مصدق ملک نے یہ بات تب کی جب سلیم صافی نے کہا کہ نواز شریف آجکل شہباز شریف کیوں بنے ہوئے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف یا زرداری کی صف میں کھڑا کرنے کی بجائے علیم خان ، جہانگیر ترین کی صف میں کھڑا کرنا چاہئے ، سی پیک کے وزیر نے اپنے بیٹے کو تین ہزار ملین کا ٹھیکہ دیدیا ہے ، یہ ٹھیکہ اگر احسن اقبال اپنے بیٹے کو دے دیتے تو تحریک انصاف والے کنٹینر سمیت وزیر اعظم ہاﺅس میں گھس جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 11ارب ڈالر کا قرضہ لے لیا، اب کیا 26ارب ڈالر کو سرو کرنے کیلئے 11ارب ڈالر چاہئے ۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ رزاق داﺅد کے پاس سی پیک کا منصوبہ ہے اور اس پر فنڈ نگ چین سے آرہی ہے ، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران غریب لوگ حکومت کی گاڑیوں کے آگے لیٹ گئے لیکن حکومت کوترس نہیں آیا ، البتہ بنی گالا میں عمران خان کاتین سو کنال کا گھر ریگولرائز نہ کرنے پر سی ڈی اے کے چیئر مین کو تبدیل کردیا گیا ۔انہوں نے کہا نیب کے معاملے پر ہم خود سے بل نہیں لاناچاہتے لیکن اگر تحریک انصاف مسودہ لائے گی تو مثبت جواب دیں گے ،انتقامی کارروائی ختم ہونی چاہئے اوراحتساب کی کارروائی چلنی چاہئے ۔ اس حوالے سے سوال پر کہ نواز شریف کیوں شہباز شریف بنے ہوئے ہیں تو مصدق ملک کا کہناتھا کہ ”کیا آپ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو پانچ سات سوسال کی سزا ہوجائے۔“