لاہور (ویب ڈیسک ) اگر آپ نے کبھی ہوائی جہاز کا سفر کیاہے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہوائی جہاز کی کھڑکی سے باہر دیکھنا یا نیچے زمین کو کھوجنے کی کوشش کرنا کتنا اچھا لگتاہے مگر کیا کبھی آپ نے یہ سوچا کہ جہاز کی کھڑکی گول کیوں ہوتی ہے جبکہ باقی تمام ذرائع آمدورفت کی کھڑکیاں چوکور بنی ہوئی ہوتی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو اس سوال کا جواب دیتے ہیں کہ جہاز کی کھڑکی گول کیوں ہوتی ہے ؟ ماضی سے لے کر آج تک ہوائی جہاز ٹیکنالوجی کو خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے کیونکہ یہ وہ سواری ہے جس میں مسافر نہ زمین پر ہوتے ہیں نہ آسمان میں بلکہ فضائی میں معلق ہوتے ہیں۔ اس لئے فضائی ماہرین نے بہت سوچ بچار کے بعد ہوائی جہاز کی کھڑکی کو گول بنانے کا سوچا ، جس کا مقصد یہ تھا کہ گول شیشہ ہوا کا دباﺅ برداشت کرسکتاہے۔ چوکور شیشے والی کھڑکی کے کنارے ہوا کے دباﺅ کو برداشت نہیں کرسکتے اس لئے جہاز کی کھڑکی کا شیشہ گول بنایاگیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ 1953ءمیں دو ہوائی جہاز صرف اس وجہ سے حادثے کا شکار ہوئے کیونکہ کی ان کی کھڑکیاں اور شیشے چوکور تھا
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 49