counter easy hit

حضرت ادریسؑ کی روح چوتھے آسمان پر کیوں قبض کی گئی؟

Why was the spirit of Hazrat Idris occupied at the fourth heaven?
مسلم کی حدیث ہے کہ شب معراج حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےحضرت ادریس علیہ السلام کو چوتھے آسمان پر دیکھا۔حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ وغیرہ سے مروی ہے ۔ حضرت ادریس علیہ السلام نے ملک الموت سے فرمایا کہ موت کا مزہ چکھنا چاہتا ہوں ۔  کیسا ہووتا ہے ؟ تم میری روح قبض کر کے دکھاؤ ۔ ملک الموت نے اس حکم کی تعمیل کی اور روح قبض کر کے اسی وقت آپ کی طرف لوٹا دی اور آپ زندہ ہو گۓ ۔پھر آپ نے فرمایا کہ اب مجھے جہنم دکاؤ تاکہ خوف الٰہی زیادہ ہو چناچہ یہ بھی کیا گیا. جہنم کو دیکھ کر آپ نے داروغہ جہنم سے فرمایا کہ دروازہ کھولو ۔میں اس دروازے سے گزرنا چاہتا ہوں ۔چناچہ ایسا ہی کیاگیا اور آپ اس پر سے گزرے ۔پھر آپ نے ملک الموت سے فرمایا کہ مجھے جنت دکھاؤ ۔وہ آپ کو جنت میں لے گۓآپ دروازوں کو کھلوا کر جنت میں داخؒ ہوۓ ۔تھوڑی دیر انتظار کے بعد ملک الموت نے کہا کہ اب آپ اپنے مقام پر تشریف لے چلۓ ۔آپ نے فرمایا کہ اب میں یہاں سے کہیں نہیں جاؤنگا ۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا کہ کل نفس ذائقۃ الموت تو موت کا مزہ میں چکھ ہی چکا ہوں اور اللہ تعالیی نے فرمایا ہے کہ ہر شخص کو جہنم پر سے گزرنا ہے تو میں گزر چکا ۔ اب میں جنت میں پہنچ گیا ہوں اور جنت میں پہنچنے والے کے لۓ خداوند قدوس نے فرمایا ہے. کہ “جنت مین داخل ہونے والے جنت سے نکالے نہیں جائیں گے ۔ ان مجھے جنت سے چلنے کے لۓ کیوں کہتے ہو؟ اللہ تعالٰی نے ملک الموت کو وحی بھیجی کہ حضرت ادریس علیہ السلام نے جو کچھ کیا میرے اذن سے کیا ۔ اور وہ میرۓ اذن ہی سے جنت میں داخل ہوۓ ۔لہٰذا تم انہیں چھوڑ دو۔وہ جنت میں ہی رہیں گے چناچہ حضرت ادریس علیہ السلام آسمانوں کے اوپر جنت میں ہیں اور زندہ ہیں(حوالہ تفسیر طبری)

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website