counter easy hit

یہ فلم دراصل کیوں چلائی جا رہی تھی ؟ بڑا انکشاف ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی بیماری کے ڈرامے کا کلائمیکس بھی آن پہنچا ہے۔ بیرون ملک علاج کی درخواست سے ثابت ہوا کہ وہ لندن جانا چاہتے ہیں۔مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کرپٹ ٹولے کی ترجمان ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چوری اورسینہ زوری دیکھنی ہو تو اپوزیشن رہنماؤں اور ترجمانوں کی تقریریں اوربیانات دیکھ لیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول صاحب کوعوام کے درد کا احساس کسی تعجب سے کم نہیں۔ بلاول روزمرہ چیزوں۔ کے نرخ بتادیں تویہ بھی کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھاٹ باٹھ سے رہنے والے کیا جانیں گے بنیادی ضروری اشیا کی قیمتیں کیا ہیں؟۔ بلاول کوعوام کی غربت، مہنگائی کا احساس ہے تو ابو اور پھوپھو سے کہیں لوٹی دولت واپس کردیں۔ مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ غریب آج اس لیے غریب ہے کیونکہ اس کے وسائل پردونوں جماعتوں نے ڈاکہ ڈالا۔ پی پی پی اور(ن) لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ ملکی صورتحال کا سامنا ہے۔ پاکستان کے باشعورعوام نے موروثی سیاست کومسترد کردیا۔ عوام پرمسلط ہونے کے لیے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شاہ محمود قریشی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ میں علاج کرانے کی خواہش ظاہرکردی اور استدعا کی پاکستان میں علاج کی پابندی پر نظرثانی کی جائے، عدالت نے 26 مارچ کو 6 ہفتے کیلئے مشروط ضمانت دی تھی۔نوازشریف نےبیرون ملک علاج کیلئےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا اور 15 صفحات پر مشتمل نظر ثانی درخواست دائر کردی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website