ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پانچ ماہ کے دوران ضلع ننکانہ سے دس لاکھ روپیہ مالیت کی بجلی کی تاریں چوری کرنے والے بین الاضلاعی گینگ کا سراغ مل گیا دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ کے دوران ننکانہ کے قریبی دیہات سے بجلی چوروں نے دس لاکھ روپیہ مالیت سے زائد کے تاریں چوری کر لیں گزشتہ رات ینگسن آباد کے قریب شیخ ادریس اینڈ کمپنی کے بھٹہ سے چوروں نے ساٹھ ہزار روپیہ مالیت کی تاریں کاٹ لیں جس پر کھوجیوں نے بر وقت کاروائی کر کے چوروں کی نشاندہی کر دی ایس ڈی او (رولر ) عتیق وٹو نے بین الاضلاعی تار چور گینگ کے دو افراد ضلع فیصل آباد کے محمد رمضان اور اسرار کے خلاف تھانہ صدر ننکانہ میں مقدمہ درج کروا دیا ۔ڈی پی او رانا ایا ز سلیم کے حکم پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ۔