counter easy hit

مداح جذباتی : کپتانی سے ہٹائے جانے کا غم۔۔۔ سرفراز احمد کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں، ناقابل یقین بات کہہ ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار کر دیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر اُن کے مداح جذباتی ہوگئے اور بطور کپتان ان کے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق قومی کپتان سرفراز احمد کو کرکٹ کے تینوں فامیٹ سے ہٹائے جانے پر مداح جذباتی ہو گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر اُن کے مداح جذباتی ہوگئے اور بطور کپتان ان کے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں۔ ناصرف مداح بلکہ سرفراز کی اہلیہ خوشبخت نے بھی سرفراز کی حمایت میں ٹوئٹس کئے اور اُن کی ہمت بندھائی۔ خوشبخت نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ سرفراز احمد کے ساتھ ایک مشہور زمانہ قول لکھا۔ سرفراز کی اہلیہ کے اس ٹوئٹ کے جواب میں سرفراز کے مداحوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور رد عمل دیا۔ سرفراز کی اہلیہ نے ایک ویڈیو بھی ری ٹوئٹ کیا جس میں سرفراز کی مداح نے اُن کی بطور کپتان بہترین لمحات کی یکجا ایک ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے سرفراز کو ٹیگ کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ شائقین کرکٹ کو دیئے گئے قیمتی لمحات وہ کبھی نہیں فراموش کر سکیں گی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا غیر منصفانہ قرار دیا۔ پی سی بی کے اس اقدام کے بعد ہیش ٹیگ سرفراز احمد پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔ سرفراز کے مداحوں نے بطور کپتان ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کیں۔ سرفراز کے ایک مداح نے وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے ان کےمشہور ڈائیلوگز کی ایک تصویر شیئر کی۔ ایک صارف نے پی سی بی کا سرفراز کو ہٹانے کے فیصلے کو بدترین فیصلہ کہا۔ سرفراز کے مداح نے سرفراز کی ایک تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے ان کی ہمت بندھائی۔ معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس نے بھی سرفراز کے لیے ٹوئٹ کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا تھا۔ اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

 

 

 

wife, of, Sarfraz Ahmed, came, in, to, defend, him, on, PCB, to, deferred, him, from, captainship

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website