وہاڑی میں خاتون نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا جسم 35 فیصد جھلس گیا۔

Wife threw acid on husband because of second marriage
پولیس کے مطابق بیوی کی جانب سے شوہر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ وہاڑی کے نواحی گاؤں 47 چک بنگلہ فاضل میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کرنے پر ملزمہ یاسمین اپنے شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئی۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اُسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی۔








